بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28اگست کو ھوگا۔
چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کی زیر صدارت اہم اجلاس
اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، کمشنر کراچی اقبال میمن سمیت تمام ڈپٹی کمشنرز نے شریکت کی
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے اور این اے 245 پر ضمنی انتخابات کے لئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
حکومت سندھ انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ
حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔ چیف سیکریٹری سندھ
پولنگ اسٹیشنز پر مسنگ فیسلٹیز کو یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکریٹری سندھ کی کمشنر کراچی اور کمشنر حیدرآباد کو ہدایت
اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنر نے بریفنگ دی
کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں 28 آگست کو بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمشنر
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 9222 پولنگ اسٹیشن میں سے 2528 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنرکی اجلاس کو بریفنگ
این اے 245 پر 21 اگست کو ضمنی انتخابات ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان
*آئی جی سندھ*
انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے سیکیورٹی پلان تیار ہے۔ آئی جی سندھ
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 52485 پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔ آئی جی سندھ


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں